MATCHES


2015جشن بہاراں سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ

ڈراز کے ذریعے پہلے مرحلے کے میچز کی تفصیل درج ذیل ہے

ونر ٹیم
ٹیم
بمقابلہ
ٹیم
نمبر شمار
چٹا کرکٹ کلب ( بی) پپلاں
چٹا کرکٹ کلب ( بی) پپلاں
بمقابلہ
شان کرکٹ کلب جال جنوبی
1
ملک کرکٹ کلب جال جنوبی
ملک کرکٹ کلب جال جنوبی
بمقابلہ
ملک کرکٹ کلب (بی) دوآبہ
2
تیمور کرکٹ کلب دوآبہ
خوشی کرکٹ کلب جال شمالی
بمقابلہ
تیمور کرکٹ کلب دوآبہ
3
پرنس کرکٹ کلب (بی) پپلاں
پرنس کرکٹ کلب (بی) پپلاں
بمقابلہ
شہباز کرکٹ کلب جال جنوبی
4
ایس٠اے کرکٹ کلب علووالی
ایس٠اے کرکٹ کلب علووالی
بمقابلہ
چٹا کرکٹ کلب  (اے) پپلاں
5
پرنس کرکٹ کلب (اے) پپلاں
بھچر کرکٹ کلب دوآبہ
بمقابلہ
پرنس کرکٹ کلب (اے) پپلاں
6
انصاف کرکٹ کلب علووالی
یونائیٹڈ کرکٹ کلب جال جنوبی
بمقابلہ
انصاف کرکٹ کلب علووالی
7
ینگ انصاف کرکٹ کلب
علووالی
ینگ انصاف کرکٹ کلب علووالی
بمقابلہ
جال جنوبی میجسٹک کرکٹ کلب  
8
تمام ٹیموں سے گزارش ہے کہ مقررہ دن مقررہ وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں تمام میچز خالصتا ڈراز کے ذریعے نکالے 
گئے ہیں اس لئے جس ٹیم کا جس ٹیم کے ساتھ میچ نکلا اسی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ آپ کے تعا ون سے ہی ٹورنامنٹ کامیاب ہوگا اس لئے بھر پور تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔
شکریہ 

یونائیٹڈ کرکٹ کارپوریشن جال جنوبی تحصیل پپلاں ضلع میانوالی    

میچز کی تفصیل

:پہلا میچ


شان کرکٹ کلب جال جنوبی اور چٹا کرکٹ کلب (بی) پپلاں  کے درمیان کھیلا گیا۔ شان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ چھے اوورز میں  صرف سینتیس(37) رنز بنا سکے۔ جواب میں  چٹا کرکٹ کلب(ب) پپلاں  نے مقررہ ہدف چوتھے اوور میں  دو وکٹوں  پر پورا کر لیا۔ چٹا کرکٹ کلب (بی) کے عبدالقیوم کو  شاندار باؤلنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار یا گیا جس نے دو اوورز میں  صرف بارہ رنز دیئے اور تین کھلاڑیوں  کو آؤٹ کیا۔

:دوسرا میچ
ملک کرکٹکلب جال جنوبی اور ملک کرکٹ کلب دوآبہ کے درمیان کھیلا گیا۔ملک کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ چھے اوورز میں  ترانوے (93)رنز بنا ئے جس میں  ملک عامر ضیاء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ چھکوں  اور دو چوکوں  کی مدد سے اکسٹھ رنز بنائے۔ جواب میں  ملک کرکٹ کلب دوآبہ  چھے اوور میں   ترپن(53) رنز بنا سکی اور میچملک کرکٹکلب جال جنوبی  نے چالیس رنز سے جیت لیا۔  ملک عامر ضیاءبھچر کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تیسرا میچ:
خوشی کرکٹ کلب جال شمالی اور تیمور کرکٹ کلب دوآبہ کے درمیان کھیلا گیا۔ خوشی کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ چھے اوورز میں بہتر(72) رنز بنائے۔ سب سے زیادہ رنز محسن نے بنائے جس نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے چونتیس(34)رنز بنائے۔ سکندر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے دو اوورز میں صرفپندرہ رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں تیمور کلب دوآبہ نے مقررہ ہدف پانچویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا اور تیمور بتیس(32) اور قمر سینتیس(37) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تیمور کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

چوتھا میچ:
شہباز کرکٹ کلب جال جنوبی اور پرنس کرکٹ کلب بی کے درماین کھیلا گیا۔ شہاز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پرنس کلب نے مقررہ چھے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پینسٹھ(65) رنز بنائے جس میں آفتاب نے سترہ(17) اور خرم نے پچیس (25) رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں شہباز کلب پانچویں اوور میں چھپن(56) رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پرنس کلب کے ارسلان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جس نے ایک اوور میں صرف آٹھ(8) رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شہباز کلب کے جانب سے سب سے زیادہ سکور کاظم نے بنائے جس نے اٹھارہ (18) رنز بنائے تھے جو ارسلان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے

پانچواں میچ:
ایس-اے علووالی اور چٹا کلب(اے) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چٹا کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ چٹا کلب چھٹے اوور میں باون(52)رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔مقصود نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے دو اوورز میں صرف بیس(20) رنز دیئے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ایس-اے علووالی نے مقررہ ہدف پانچویں اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شہزاد نے شاندار بائیس(22) رنز بنائے اور محمد عمران نے اکیس (21)رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد عمران کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا۔ جس نے دو اوورز میں صرف تیرہ(13) رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی اور شانداربیٹنگ کرتے ہوئے اکیس(21) رنز بھی بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے

چھٹا میچ:
پرنس کرکٹ کلب (اے) پپلاں اور بھچر کرکٹ کلب دوآبہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھچر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھے اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر بیالیس(42) رنز بنائے جس میں کامیاب بیٹسمین محمد وقاص تھے جھنوں نے اٹھائیس(28) رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں پرنس کلب نے مطلوبہ ہدف چوتھے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان رضوان پینٹر نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بائیس(22) رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ابوبکر کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جس نے دو اوور میں صرف آٹھ(8) رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
ساتواں میچ:
یونائیٹڈ کرکٹ کلب جال جنوبی اور انصاف کرکٹ کلب علووالی کے درمیان کھیلا گیا۔ انصاف کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھے اوور میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اٹھاسی(88) رنز بنائے جس میں مطیع اللہ تیئیس(23) اور محمد عامر بیالیس(42) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں یونائیٹڈ کلب نے چھے اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر تہتر(73) رنز بنائے جس میں ملک نوید بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد فرحان بتیس(32) اور کاشف عمران سترہ(17) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد عامر کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین اف دی میچ قرار دیا گیا۔

آٹھواں میچ:
میجسٹک کرکٹ کلب جال جنوبی اور ینگ انصاف کرکٹ کلب علووالی کے درمیان کھیلا گیا جس میں میجسٹک کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھے اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر باون(52) رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ رنز قیصر نے بنائے جس نےبیس(20) رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ینگ انصاف کی طرف سے امتیاز خان نے دو اوورز میں صرف نو(9) رنز دیئے اور دو وکٹیں حاصل کی اور آصف محمود نے دو اوور میں چودہ(14) رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز کے آغاز یہ میں میجسٹک کلب نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنا اور ٹورنامنٹ کی شرائط اور ضوابط پر عمل کرنےسے انکار کر دیا جس کی وجہ سے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور ینگ انصاف کو ونر قرار دے دیا گیا۔ امتیازخان کو مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا



(دوسرا راؤنڈ(کوارٹر فائنل راؤنڈ
اشتہار میں تمام ٹورنامنٹ کے میچز کا مکمل شیڈول دے دیا گیا تھا اس کے مطابق چار کوارٹر فائنلز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

ونر ٹیم
ٹیم
بمقابلہ
ٹیم
نمبر شمار
ایس٠اے کرکٹ کلب علووالی
ایس٠اے کرکٹ کلب علووالی
بمقابلہ
چٹا کرکٹ کلب ( بی) پپلاں
1
ملک کرکٹ کلب جال جنوبی
پرنس کرکٹ کلب (اے) پپلاں
بمقابلہ
ملک کرکٹ کلب جال جنوبی
2
انصاف کرکٹ کلب علووالی
انصاف کرکٹ کلب علووالی
بمقابلہ
تیمور کرکٹ کلب دوآبہ
3
ینگ انصاف کرکٹ کلب علووالی
ینگ انصاف کرکٹ کلب علووالی
بمقابلہ
پرنس کرکٹ کلب (بی) پپلاں
4
****************
پہلا کوارٹر فائنل
ایس-اے کرکٹ کلب علووالی اور چٹا کرکٹ کلب (بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چٹا کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایس-اے کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھے اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پراٹھانوے رنز بنائے جس میں شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھے چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے اٹھاون رنز بنائے۔ جواب میں چٹا کلب مقررہ اوورز میں صرف ترپن (53) رنز بنائےجس میں شروز اٹھارہ(18) اور حسنین چھبیس(26) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایس-اے کلب کی جانب سے اعجاز نے دو اوورز میں ستائیس (27) رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شہزاد کو شاندار بیٹنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا

دوسرا کوارٹر فائنل:
پرنس کرکٹ کلب (اے) اور ملک کرکٹ کلب جال جنوبی کے درمیان کھیلا گیا۔ پرنس کرکٹ کلب(اے) نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھے اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر ترپن(53) رنز بنائے۔ امیر عبداللہ اکتیس(31) رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ ملک کلب جال کی جانب سے فہیم خوشابی نےدو اوور میں صرف پندرہ(15) رنز دیئے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چون(54) رنز کا ٹارگٹ ملک کلب جال جنوبی نے چوتھے اوور میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جس میں فہیم خوشابی چوبیس(24) رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور ملک محمد عامر ضیاء انیس(19) جبکہ فرحان فری گیارہ(11) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فہیم خوشابی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تیسرا کوارٹر فائنل:
تیمور کرکٹ کلب دوآبہ اور انصاف کرکٹ کلب علووالی کے درماین کھیلا گیا جس میں تیمور کرکٹ کلب دوآبہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انصاف کلب چھٹے اوور میں اکیاسی(81) رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مطیع اللہ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جس نے چھے چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے اکاون(51) رنز بنائے۔ تیمور کلب کی جانب سے کامیاب بیٹسمین کلیم اللہ رہے جس نے دو اوور میں صرف تیرہ(13) رنز دیئے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں تیموڑ کلب صرف تینتالیس(43) رنز بنا سکی۔ مطیع اللہ نے شاندار بیٹنگ کے بعد شاندار باؤلنگ بھی کی اور دو اوور میں صرف پانچ(5) رنز دیئے اور تین وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
چوتھا کوارٹر فائنل:
ینگ انصاف کرکٹ کلب علووالی اور پرنس کرکٹ کلب (بی) کے درماین کھیلا گیا جس میں ینگ انصاف کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھے اوور میں ساٹھ(60) رنز بنائے جس میں محمد وسیم بارہ(12) محمد بلال چودہ(14) اور شاہ زیب گیارہ(11) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پرنس بی کی طرف سے نمایاں باؤلر ارسلان رہے جس نے دو اوور میں صرف گیارہ(11) رنز دیئے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پرنس کلب مقررہ اوور میں چھپن (56) رنز بنا سکی جس میں آفتاب اٹھارہ(18) اور خرم پندرہ(15) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ینگ انصاف کی جانب سے محمد بلال کامیاب باؤلر رہے جس نے دو اوور میں صرف گیارہ (11) رنز دیئے اور تین کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ انصاف کلب صرف چار رنز سے میچ جیتی۔۔محمد بلال کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


تیسرا  راؤنڈ(سیمی فائنلز)
پہلا سیمی فائنل

پہلا سیمی فائنل انصاف کرکٹ کلب علووالی اور ایس-اے کرکٹ کلب علووالی کے درمیان کھیلا گیا۔ ایس-اے کرکٹ کلب علووالی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھے اوور میں اکاون(51) رنز بنائے اور ان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے محمد عمران پندرہ(15)رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سمیع اللہ چھبیس(26) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انصاف کلب کی جانب سے مطیع اللہ نے دو اوورز میں تیئیس(23) رنز دے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انصاف کلب علووالی نے مطلوبہ ٹارگٹ چھٹے اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد عامر تیئیس(23) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سامر بیس(20) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایس-اے کی جانب سے سر عاطف نے شاندار باؤلنگ کی اور دو اوور میں صرف چھے رنز دیئے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ مطیع اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرا سیمی فائنل
دوسرا سیمی فائنل ینگ انصاف کرکٹ کلب علووالی اور ملک کرکٹ کلب جال جنوبی کے درمیان کھیلا گیا۔ ینگ انصاف کلب نے ٹاس جیت کر مقررہ چھے اوور میں انچاس (49) رنز بنائے جس میں وسیم تیرہ(13)، محمد بلال پندرہ(15) اور محمد عمران گیارہ(11) رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ ملک کلب جال کی جانب سے ملک عامر ضیاء نے ایک اوور میں چھے رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ملک ثاقب ظفر نے دو اوورز میں گیارہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ملک کرکٹ کلب جال جنوبی نے مطلوبہ ٹارگٹ چوتھے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ قیصر جھمٹ ستائیس(27) رنز اور فرحان فری اٹھارہ(18) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملک عامر ضیاء بھچر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

No comments:

Post a Comment